بتاریخ 25/8/2025 کو 11بجہ پریس کلب حیدرآباد میں احتجاج کیا جائے گا جس میں ڈویژن سطح کے ملازمین اور نمائندہ تنظیمیں احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے

آج 20/8/2025 کو پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکریٹریٹ کلہوڑا کالونی حیدرآباد مین ملازم اتحاد کا غیر معمولی اجلاس مسٹر سکندر جتوئی کی قیادت میں ہوا مختلف امور پر اجلاس کے شرکاء کی مشاورت سے مشترکہ جدوجھد کرنے پر اتفاق کیا گیا اور مندرجہ ذیل مسائل پر جدوجھد کو تیز کرنے اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے دیگر تنظیمی اتحاد SEA کے سربراہ حاجی محمد اشرف خاصخیلی سے بات کرنے کیلئے سات (7)رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی کہ ملازمین کی جو بیچینی اسکا خاتمہ ہوسکے ملازم اتحاد کی جدوجھد کے نقاط؛ (1) پینشن حق ہے حالیہ ملازمین دشمن پالیسی کا خاتمہ کیا جائے اور 2024 کے بعد بھارتی نئے ملازمین کو پینشن کا حق دیا جائے اور تنخواہوں سے کٹوتی ختم کی جائے https://www.apcapk.com (2) سندھ کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں %50 فیصد اصافہ کیا جائے (12 فیصد ایڈھاک اور %38فیصد ڈسپیئرٹی رڈکش لائونس) (3) مرنے کا شرط ختم کرکے گروپ انشورنس اور بھبود فنڈ کی رقم بلوچستان حکومت کی طرز پر ریٹائرمنٹ کے وقت یکمشت ادا کی جائے (4) ملازمین کے دیگر مسائل پر تنظیمیں اپنی اپنی سطح پر کوشش کرنے اور حکومت اور اداروں کو خطوط لکھیں ملازم اتحاد نے فیصلہ کیا کہ پہلے مرحلہ میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈویژن کے زیر احتمام پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے اور ملازم اتحاد کی تنظیمی رہنما اور ورکس بھرپور شرکت کرنے احد کیا اور 25آگسٹ 2025 کو ملازمین اپنی اپنی سطح ضلعی اور ڈویزن اور دفاتر اور سکولوں میں اپنیے بازوں پر سیاھ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرین اور اداروں۔ کے باہر ساتھیوں کے ہمراہ احتجاج کی فوٹو شوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں اور بتاریخ 25/8/2025 کو 11بجہ پریس کلب حیدرآباد میں احتجاج کیا جائے گا جس میں ڈویژن سطح کے ملازمین اور نمائندہ تنظیمیں احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے اس کے علاؤہ تاریخ 27/8/2025 کو سکھر میں سکندر علی جتوئی کی قیادت میں احتجاج کیا جائے اس احتجاج کو ایم این اے اور ایم اے کے گھروں کے سامنے احتجاج کرنے فیصلہ کیا گیا اور مطالبات کے یاداشت نامے ایم این اے اور ایم پی اے کو پیش کئے جائیں اور تمام اتحادی تنظیمیں اپنے اپنے سطح پر اپنے اپنے ایم این اے اور ایم پی اے کو مطالبات ان کے گھر تک پہنچائیں گے اور ملازمین اتحاد کے چیئرمین مسٹر عبدرلحیم بھارو کی عمرے سے واپسی بعد اجلاس کرکے مزید جدوجھد کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا